’اَے عدالت کرنے والو! تربیت پاؤ‘
’اَے عدالت کرنے والو! تربیت پاؤ‘
کروشیا میں سلادیانا نامی یہوواہ کی ایک گواہ کو کچھ مالی مسائل سے متعلق مقدمے کی وجہ سے عدالت میں حاضر ہونا تھا۔ وہ وقت پر عدالت میں پہنچ گئی۔ جبکہ دوسرا فریق اب تک نہیں پہنچا تھا۔ جب سب عدالتی کارروائی کا انتظار کر رہے تھے تو سلادیانا اپنے ایمان کے بارے میں بتانے کے لئے بےتاب تھی۔ اُس نے ہمت کر کے جج سے کہا:
”جناب عالی، کیا آپ جانتے ہیں کہ جلد ہی زمین پر جج اور عدالتیں باقی نہیں رہیں گی؟“ دراصل وہ موجودہ عدالتی نظام کی بات کر رہی تھی۔
جج حیرت سے اُس کی طرف دیکھ رہا تھا اور جواب میں اُس کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تھا۔ اُسی وقت عدالتی کارروائی شروع ہو گئی۔ جب کارروائی ختم ہوئی اور سلادیانا دستاویز پر دستخط کرنے کے لئے کھڑی تھی تو جج نے اُس کی طرف متوجہ ہو کر آہستہ سے کہا: ”جو کچھ تم نے مجھے ابھی تھوڑی دیر پہلے بتایا تھا، کیا یہ واقعی سچ ہے کہ زمین پر جج اور عدالتیں باقی نہیں رہیں گی؟“
سلادیانا نے جواب دیا کہ ”یہ بات بالکل سچ ہے!“
جج نے اُس سے کہا: ”تمہارے پاس اس بات کا کیا ثبوت ہے؟“
سلادیانا نے جواب میں اُس سے کہا کہ ”بائبل ہمیں اِس کا ثبوت فراہم کرتی ہے۔“
جج نے کہا کہ ”مَیں ایسے ثبوت کو ضرور پڑھنا چاہوں گا، مگر میرے پاس بائبل نہیں ہے۔“ پس سلادیانا نے اُسے ایک بائبل کی پیشکش کی۔ یہوواہ کے گواہ جج سے دوبارہ ملنے کے لئے گئے۔ اُنہوں نے اُسے ایک بائبل دی اور ہفتہوار بائبل مطالعے کی پیشکش بھی کی۔ جج نے اس پیشکش کو قبول کر لیا اور جلد ہی وہ یہوواہ کا گواہ بن گیا۔
زبور ۲:۱۰ کے نبوّتی الفاظ بیان کرتے ہیں: ”اب اَے بادشاہو! دانشمند بنو۔ اَے زمین کے عدالت کرنے والو تربیت پاؤ۔“ جب ایسے لوگ فروتنی سے یہوواہ کی پُرمحبت راہنمائی قبول کرتے ہیں تو یہ بہت خوشکُن بات ہے!
[صفحہ ۳۲ پر تصویر]
سلادیانا جج کے ساتھ