ہمارا مستقبل کیا لانے والا ہے؟
ہمارا مستقبل کیا لانے والا ہے؟
پطرس رسول نے انسان اور زمین کے مستقبل کے بارے میں لکھا: ”[خدا] کے وعدہ کے موافق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا انتظار کرتے ہیں جن میں راستبازی بسی رہے گی۔“ (۲-پطرس ۳:۱۳) خدا نے ”نئے آسمان اور نئی زمین“ کا یہ وعدہ یسعیاہ نبی کے ذریعے درج کرایا تھا۔ (یسعیاہ ۶۵:۱۷؛ ۶۶:۲۲) جس طرح پطرس رسول نے اِس پیشینگوئی کا ذکر کِیا اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اُس کے زمانے تک مکمل طور پر پوری نہیں ہوئی تھی۔
مکاشفہ ۲۱:۱-۴) یاد کریں کہ یسوع مسیح اور پولس رسول نے ایسے واقعات اور حالات کی پیشینگوئی کی تھی جو خدا کی بادشاہت کے آنے سے عین پہلے واقع ہونے تھے۔ آج یہ پیشینگوئیاں ہماری آنکھوں سامنے پوری ہو رہی ہیں۔ اِس سے ہم نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت جلد ہی زمین پر خوشحالی کا دَور لائے گی۔ اُس وقت زمین پر حالات کیسے ہوں گے؟ یسعیاہ نبی کی کتاب میں اِس کی تفصیل بتائی گئی ہے۔
سن ۹۶ء میں یوحنا رسول نے ایک پیشینگوئی درج کی جس میں اُس نے اُن برکات کا ذکر کِیا جو خدا کی بادشاہت لائے گی۔ اِس سلسلے میں اُس نے ”نئی زمین“ کا بھی ذکر کِیا۔ (زمین پر آنے والے حالات
امن اور اتحاد۔ ”وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوئے بنا ڈالیں گے اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔“—یسعیاہ ۲:۲-۴۔
انسانوں اور جانوروں کو ایک دوسرے سے کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔ ”بھیڑیا برّہ کے ساتھ رہے گا اور چیتا بکری کے بچے کے ساتھ بیٹھے گا اور بچھڑا اور شیر بچہ اور پلا ہوا بیل ملجل کر رہیں گے اور ننھا بچہ اُن کی پیشروی کرے گا۔ گائے اور ریچھنی ملکر چریں گی۔ اُن کے بچے اکٹھے بیٹھیں گے اور شیرِببر بیل کی طرح بھوسا کھائے گا۔ . . . وہ میرے تمام کوہِمُقدس پر نہ ضرر پہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کیونکہ جس طرح سمندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمین [یہوواہ] کے عرفان سے معمور ہوگی۔“—یسعیاہ ۱۱:۶-۹۔
خوراک کی کثرت۔ ”ربُالافواج [یہوواہ] اِس پہاڑ پر سب قوموں کے لئے ایسی ضیافت تیار کرے گا، جس میں لذیذ کھانے اور پُرانی عمدہ مے پیش کی جائے گی۔“—یسعیاہ ۲۵:۶، نیو اُردو بائبل ورشن۔
موت کا خاتمہ۔ ”[خدا] موت کو ہمیشہ کے لئے نابود کرے گا اور [یہوواہ] خدا سب کے چہروں سے آنسو پونچھ ڈالے گا اور اپنے لوگوں کی رسوائی تمام سرزمین پر سے مٹا دے گا کیونکہ [یہوواہ] نے یہ فرمایا ہے۔“—یسعیاہ ۲۵:۸۔
مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا۔ ”تیرے مُردے جئیں گے؛ اُن کی لاشیں اُٹھ کھڑی ہوں گی۔ تُم جو خاک میں جا بسے ہو، جاگو اور خوشی کے نعرے لگاؤ۔ . . . زمین اپنے مُردوں کو اُگل دے گی۔“—یسعیاہ ۲۶:۱۹، نیو اُردو بائبل ورشن۔
مسیح راستی سے انصاف کرے گا۔ ”وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مطابق اِنصاف کرے گا اور نہ اپنے کانوں کے سننے کے موافق فیصلہ کرے گا۔ بلکہ وہ راستی سے مسکینوں کا اِنصاف کرے گا اور عدل سے زمین کے خاکساروں کا فیصلہ کرے گا اور وہ اپنی زبان کے عصا سے زمین کو مارے گا۔“—یسعیاہ ۱۱:۳، ۴۔
یسعیاہ ۳۵:۵، کیتھولک ترجمہ۔
اندھے اور بہرے شفا پائیں گے۔ ”تب اندھوں کی آنکھیں بینا کی جائیں گی اور بہروں کے کان کھولے جائیں گے۔“—ریگستان سرسبز ہو جائیں گے۔ ”بیابان اور ویرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خوشی کرے گا اور نرگس کی مانند شگفتہ ہوگا۔ اُس میں کثرت سے کلیاں نکلیں گی۔ وہ شادمانی سے گا کر خوشی کرے گا۔“—یسعیاہ ۳۵:۱، ۲۔
نئی زمین۔ ”مَیں نئے آسمان [یعنی ایک آسمانی بادشاہت] اور نئی زمین [یعنی ایک نیک انسانی معاشرے] کو پیدا کرتا ہوں اور پہلی چیزوں کا پھر ذکر نہ ہوگا اور وہ خیال میں نہ آئیں گی۔ بلکہ تُم میری اِس نئی خلقت سے ابدی خوشی اور شادمانی کرو۔ . . . وہ [یعنی نئی زمین پر بسنے والے لوگ] گھر بنائیں گے اور اُن میں بسیں گے۔ وہ تاکستان لگائیں گے اور اُن کے میوے کھائیں گے۔ نہ کہ وہ بنائیں اور دوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دوسرا کھائے کیونکہ میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانند ہوں گے اور میرے برگزیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدتوں تک فائدہ اُٹھائیں گے۔ اُن کی محنت بےسُود نہ ہوگی اور اُن کی اولاد ناگہان ہلاک نہ ہوگی کیونکہ وہ اپنی اولاد سمیت [یہوواہ] کے مبارک لوگوں کی نسل ہیں۔ اور یوں ہوگا کہ مَیں اُن کے پکارنے سے پہلے جواب دوں گا۔“ ”[یہوواہ] فرماتا ہے جس طرح نیا آسمان اور نئی زمین جو مَیں بناؤں گا میرے حضور قائم رہیں گے اُسی طرح تمہاری نسل اور تمہارا نام باقی رہے گا۔“—یسعیاہ ۶۵:۱۷-۲۵؛ ۶۶:۲۲۔
روشن مستقبل کی پیشینگوئی
پاک صحائف میں صرف یسعیاہ نبی ہی نے ایک روشن مستقبل کے بارے میں پیشینگوئیاں نہیں کیں بلکہ اِن میں اَور بھی بہت سے نبیوں کی پیشینگوئیاں درج ہیں۔ اِن میں بتایا جاتا ہے کہ یسوع مسیح کی حکمرانی کے ذریعے خدا زمین پر کیسے حالات لائے گا۔ * کیا آپ ایک ایسی خوبصورت زمین پر زندگی کا لطف اُٹھانا چاہیں گے؟ توپھر پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں اور جان لیں کہ خدا کی مرضی کیا ہے اور مستقبل کیا لانے والا ہے۔ ایسا کرنے میں یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے۔
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 15 یہ سیکھنے کے لئے کہ خدا کی بادشاہت کیا ہے اور یہ ہمارے لئے کیا کرے گی، کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے صفحہ ۷۶-۸۵ کو دیکھیں جسے آپ یہوواہ کے گواہوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
[صفحہ ۸ پر تصویر]
انسانوں کو ایک دوسرے سے اور جانوروں سے بھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا
[صفحہ ۹ پر تصویر]
مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا
[صفحہ ۱۰ پر تصویر]
زمین کے حالات خوشگوار اور پُرسکون ہوں گے