مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح نے اپنے متعلق کیا بتایا؟‏

یسوع مسیح نے اپنے متعلق کیا بتایا؟‏

یسوع مسیح نے اپنے متعلق کیا بتایا؟‏

‏”‏یسوع مسیح اچھی طرح جانتا تھا کہ وہ کون ہے،‏ کہاں سے آیا ہے،‏ کیوں آیا ہے اور اُس کا مستقبل کیا ہے۔‏“‏—‏مصنف ہربرٹ لوکیئر۔‏

یسوع مسیح کی باتوں پر ایمان لانے سے پہلے ہمیں اُس کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔‏ وہ کون تھا؟‏ کہاں سے آیا تھا؟‏ اور کیوں آیا تھا؟‏ یسوع مسیح اِن سوالوں کے جواب خود دیتا ہے جنہیں ہم متی،‏ مرقس،‏ لوقا اور یوحنا کی انجیلوں میں پڑھ سکتے ہیں۔‏

زمین پر آنے سے پہلے وہ آسمان پر تھا:‏ یسوع مسیح نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ”‏پیشتر اُس سے کہ اؔبرہام پیدا ہوا مَیں ہوں۔‏“‏ (‏یوحنا ۸:‏۵۸‏)‏ اگرچہ یسوع مسیح ابرہام سے ۲۰۰۰ سال بعد پیدا ہوا توبھی وہ اِس وفادار انسان کے زمانے سے پہلے موجود تھا۔‏ مگر کہاں پر؟‏ یسوع مسیح نے بتایا:‏ ”‏مَیں آسمان سے .‏ .‏ .‏ اُترا ہوں۔‏“‏—‏یوحنا ۶:‏۳۸‏۔‏

خدا کا بیٹا:‏ فرشتے بھی یہوواہ خدا کے بیٹے ہیں لیکن یسوع مسیح اِن سب سے اعلیٰ ہے۔‏ اُس نے اپنا ذکر ”‏خدا کے اِکلوتے بیٹے“‏ کے طور پر کِیا۔‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۸‏)‏ اِس کا مطلب ہے کہ صرف یسوع مسیح کو ہی خدا نے خود خلق کِیا ہے۔‏ باقی ساری چیزیں اِس اکلوتے بیٹے کے وسیلے سے پیدا کی گئی تھیں۔‏—‏کلسیوں ۱:‏۱۶‏۔‏

‏”‏ابنِ‌آدم“‏:‏ یسوع مسیح نے کئی مرتبہ خود کو ابنِ‌آدم کہا۔‏ (‏متی ۸:‏۲۰‏)‏ اِس طرح اُس نے ظاہر کِیا کہ وہ کوئی انسانی رُوپ دھار کر زمین پر نہیں آیا تھا بلکہ یہوواہ خدا نے اپنی روحُ‌القدس سے یسوع کی زندگی کنواری مریم کے رحم میں ڈال دی تھی۔‏ یوں وہ گُناہ سے بالکل پاک انسان کے طور پر پیدا ہوا۔‏—‏متی ۱:‏۱۸؛‏ لوقا ۱:‏۳۵؛‏ یوحنا ۸:‏۴۶‏۔‏

مسیحا جس کا وعدہ کِیا گیا تھا:‏ ایک سامری عورت نے یسوع مسیح سے کہا تھا کہ ”‏مسیح .‏ .‏ .‏ آنے والا ہے۔‏“‏ یسوع مسیح نے جواب میں اُس سے کہا:‏ ”‏مَیں جو تجھ سے بول رہا ہوں وہی ہوں۔‏“‏ (‏یوحنا ۴:‏۲۵،‏ ۲۶‏)‏ لفظ ”‏مسیح“‏ یا مسیحا کا مطلب ہے ”‏مسح کِیا گیا۔‏“‏ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو مسح یا مقرر کِیا تاکہ وہ اُس کے وعدوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔‏

زمین پر آنے کی وجہ:‏ یسوع مسیح نے ایک مرتبہ کہا تھا:‏ ”‏مجھے .‏ .‏ .‏ خدا کی بادشاہی کی خوشخبری سنانا ضرور ہے کیونکہ مَیں اِسی لئے بھیجا گیا ہوں۔‏“‏ (‏لوقا ۴:‏۴۳‏)‏ یسوع مسیح اگرچہ لوگوں کے فائدے کے لئے بہت سے کام کرتا تھا توبھی اُس کی زندگی کا مقصد خدا کی بادشاہت کی مُنادی کرنا تھا۔‏ آگے چل کر ہم سیکھیں گے کہ اُس نے اِس بادشاہت کے متعلق کیا سکھایا تھا۔‏

یسوع مسیح کوئی عام انسان نہیں تھا۔‏ * زمین پر آنے سے پہلے وہ آسمان پر اپنے باپ سے بہت کچھ سیکھ چکا تھا۔‏ اِسی لئے اُس کا پیغام پوری دُنیا کے لوگوں کی زندگی پر گہرا اثر کرتا ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 9 یسوع مسیح کے متعلق مزید معلومات جاننے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب ۴ کو پڑھیں۔‏ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏