مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خدا سے تعلیم کیوں حاصل کریں؟‏

خدا سے تعلیم کیوں حاصل کریں؟‏

پاک صحیفوں کی تعلیم

خدا سے تعلیم کیوں حاصل کریں؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔‏ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔‏ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ خدا سے تعلیم کیوں حاصل کریں؟‏

خدا کے پاس تمام انسانوں کے لئے خوشخبری ہے۔‏ وہ اپنے پاک کلام کے ذریعے ہمیں یہ خوشخبری دیتا ہے۔‏ بائبل شفیق آسمانی باپ کی طرف سے ہمارے لئے ایک خط کی مانند ہے۔‏‏—‏یرمیاہ ۲۹:‏۱۱ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ یہ خوشخبری کونسی ہے؟‏

تمام انسانوں کو ایک اچھی حکومت کی ضرورت ہے۔‏ کوئی انسانی حکمران کبھی بھی لوگوں کو تشدد،‏ ناانصافی،‏ بیماری اور موت سے چھٹکارا نہیں دِلا سکتا۔‏ لیکن ہمارے لئے خوشخبری یہ ہے کہ خدا نے ایک ایسی حکومت کا وعدہ کِیا ہے جو انسانوں کو دُکھ‌تکلیف سے نجات دلائے گی۔‏‏—‏دانی‌ایل ۲:‏۴۴ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ خدا سے تعلیم حاصل کرنا اتنا اہم کیوں ہے؟‏

بہت جلد خدا ایسے لوگوں کو ختم کر دے گا جو دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔‏ لیکن اِس سے پہلے خدا لاکھوں حلیم لوگوں کو سکھا رہا ہے کہ محبت کو عمل میں لانے سے وہ ایک خوشگوار زندگی بسر کر سکتے ہیں۔‏ خدا کے کلام سے لوگ یہ سیکھ رہے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کے مسائل سے کیسے نمٹ سکتے ہیں؛‏ حقیقی خوشی کیسے حاصل کر سکتے ہیں اور خدا کو خوش کیسے کر سکتے ہیں۔‏‏—‏صفنیاہ ۲:‏۳ کو پڑھیں۔‏

۴.‏ بائبل کا مصنف کون ہے؟‏

بائبل میں ۶۶ کتابیں ہیں جنہیں ۴۰ آدمیوں نے لکھا۔‏ پہلی پانچ کتابیں موسیٰ نے تقریباً ۳۵۰۰ سال پہلے لکھیں۔‏ آخری کتاب کوئی ۱۹۰۰ سال پہلے یوحنا رسول نے لکھی تھی۔‏ تاہم بائبل لکھنے والوں نے اِس میں اپنے نہیں بلکہ خدا کے خیالات کو تحریر کِیا۔‏ لہٰذا بائبل کا مصنف خدا ہے۔‏‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶؛‏ ۲-‏پطرس ۱:‏۲۱ کو پڑھیں۔‏

ہم جانتے ہیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے کیونکہ اِس میں بڑی تفصیل سے مستقبل کے بارے میں درست معلومات پائی جاتی ہیں۔‏ ایسی معلومات دینا کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔‏ (‏یسعیاہ ۴۶:‏۹،‏ ۱۰‏)‏ بائبل میں ہمیں خدا کی خوبیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔‏ نیز خدا کے کلام میں لوگوں کی زندگی سنوارنے کی طاقت ہے۔‏ اِن باتوں کے پیشِ‌نظر لاکھوں لوگ یہ جان گئے ہیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے۔‏‏—‏یشوع ۲۳:‏۱۴؛‏ ۱-‏تھسلنیکیوں ۲:‏۱۳ کو پڑھیں۔‏

۵.‏ آپ بائبل کی سمجھ کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

یسوع مسیح لوگوں کو خدا کے کلام سے تعلیم دینے والے کے طور پر مشہور ہو گیا۔‏ جن لوگوں کے ساتھ یسوع مسیح نے بات کی اُن میں سے زیادہ‌تر پاک صحائف سے پہلے سے واقف تھے۔‏ پھر بھی اُنہیں خدا کے کلام کو سمجھنے کے لئے مدد کی ضرورت تھی۔‏ لہٰذا یسوع مسیح لوگوں کو پاک کلام سے تعلیم دیتے وقت نہ صرف مختلف آیتیں پیش کرتا تھا بلکہ اُن کی وضاحت بھی کرتا تھا۔‏ یہ مضمون،‏ ”‏پاک صحیفوں کی تعلیم“‏ اِسی طریقے سے آپ کی مدد کرے گا۔‏‏—‏لوقا ۲۴:‏۲۷،‏ ۴۵ کو پڑھیں۔‏

خدا سے زمین اور انسانوں کے لئے اُس کی مرضی کے بارے میں سیکھنا واقعی فائدہ‌مند ہے۔‏ لیکن شاید کچھ لوگ آپ کو بائبل پڑھتا ہوا دیکھ کر خوش نہ ہوں۔‏ ایسی صورت میں آپ کو بےحوصلہ نہیں ہونا چاہئے۔‏ دراصل ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کے لئے آپ کو خدا کو جاننے کی ضرورت ہے۔‏‏—‏متی ۵:‏۱۰-‏۱۲؛‏ یوحنا ۱۷:‏۳ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات جاننے کے لئے یہوواہ کے گواہوں کی شائع‌کردہ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب ۲ کو دیکھیں۔‏