۴ دُنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، خدا کی مرضی سے ہے—کیا یہ سچ ہے؟
۴ دُنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، خدا کی مرضی سے ہے—کیا یہ سچ ہے؟
شاید آپ نے یہ سنا ہو: ”اِس دُنیا کی ڈور خدا کے ہاتھ میں ہے۔ سو دُنیا میں جو تعصب اور ناانصافی اور ظلم ہے، سب خدا کی مرضی سے ہے۔“
پاک کلام کی تعلیم یہ ہے:اِس دُنیا میں پائی جانے والی ناانصافی کا ذمہدار خدا نہیں ہے۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”[خدا] کی صنعت کامل ہے۔ کیونکہ اُس کی سب راہیں انصاف کی ہیں۔“—استثنا ۳۲:۴۔
یہوواہ خدا سب لوگوں پر مہربان ہے۔ یہاں تک کہ وہ اُن لوگوں کے ساتھ بھی مہربانی سے پیش آتا ہے جو اُس کی عبادت نہیں کرتے۔ مثال کے طور پر متی ۵:۴۵ میں لکھا ہے کہ خدا ”اپنے سورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راستبازوں اور ناراستوں دونوں پر مینہ برساتا ہے۔“ پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا تمام نسلوں اور قوموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ انصاف سے پیش آتا ہے۔ اعمال ۱۰:۳۴، ۳۵ میں لکھا ہے: ”خدا کسی کا طرفدار نہیں بلکہ ہر قوم میں جو اُس سے ڈرتا اور راستبازی کرتا ہے وہ اُس کو پسند آتا ہے۔“
پھر دُنیا میں پائی جانے والی ناانصافی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ بہت سے لوگ انصافپسندی کے سلسلے میں خدا کی مثال پر عمل نہیں کرتے۔ (استثنا ۳۲:۵) اِس کے علاوہ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے اپنے دُشمن شیطان کو اِس دُنیا پر حکمرانی کرنے کی اجازت دی ہے۔ * (۱-یوحنا ۵:۱۹) لیکن خدا بہت جلد ناانصافی کا نامونشان مٹا دے گا۔ وہ ’اِبلیس کے کاموں کو مٹانے‘ کا بندوبست کر چُکا ہے۔—۱-یوحنا ۳:۸۔
حقیقت جاننے کے فائدے: آپ آئے دن تشدد، ظلم اور ناانصافی کی خبریں سنتے ہیں۔ شاید آپ اِن خبروں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ لیکن جب آپ جان جاتے ہیں کہ تمام بُرائی کے پیچھے شیطان کا ہاتھ ہے تو آپ یہ بھی سمجھ جاتے ہیں کہ دُنیا کے حالات اِتنے خراب کیوں ہیں اور اِن کو حل کرنے کے لئے انسان کی تمام کوششیں بیکار ثابت کیوں ہو رہی ہیں۔ (زبور ۱۴۶:۳) لہٰذا آپ جان جاتے ہیں کہ دُنیا کے حالات کو سدھارنے میں اپنا وقت اور توانائی لگانے کا کم ہی فائدہ ہے کیونکہ اِس سے حاصل ہونے والے نتائج عارضی ہیں۔ اِس لئے آپ خدا کے وعدوں پر بھروسا کرتے ہیں کیونکہ اِس سے آپ کو مستقبل کے لئے پکی اُمید ملتی ہے۔—مکاشفہ ۲۱:۳، ۴۔
یہ جاننا کہ بُرائی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، خاص طور پر اُس وقت فائدہمند ہوتا ہے جب کوئی ہمارے ساتھ ناانصافی کرتا ہے۔ ایسی صورت میں شاید ہم بھی خدا کے بندے حبقوق کی طرح کہیں: ”قانون بےبس ہو گیا، انصاف بالکل قائم نہیں رہا۔“ (حبقوق ۱:۴، نیو اُردو بائبل ورشن) خدا نے حبقوق کو اُن کی بات پر ڈانٹا نہیں۔ اِس کی بجائے خدا نے اُن کو یقین دلایا کہ اُس نے ناانصافی کو ختم کرنے کا وقت مقرر کر رکھا ہے۔ خدا نے حبقوق کی مدد کی تاکہ وہ مشکل وقت میں بھی خوش رہ سکیں۔ (حبقوق ۲:۲-۴؛ ۳:۱۷، ۱۸) اگر ہم بھی خدا کے اِس وعدے پر بھروسا رکھیں گے کہ وہ تمام ناانصافی کو ختم کر دے گا تو ہم موجودہ حالات میں چین و سکون سے رہ سکیں گے۔
[فٹنوٹ]
^ پیراگراف 5 یہ جاننے کے لئے کہ شیطان کیسے وجود میں آیا، کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے تیسرے باب کو دیکھیں۔
[صفحہ ۷ پر عبارت]
کیا دُنیا میں ناانصافی اور دُکھتکلیف واقعی خدا کی مرضی سے ہیں؟
[صفحہ ۷ پر تصویر کا حوالہ]
Sven Torifnn/Panos Pictures ©