چوکس رہیں!
وزارتِصحت کے ایک اعلیٰ افسر نے خبردار کِیا ہے کہ سوشل میڈیا کا نوجوانوں کی صحت پر بہت بُرا اثر پڑ سکتا ہے—پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟
23 مئی 2023ء کو امریکہ میں وزارتِصحت کے ایک اعلیٰ افسر نے خبردار کِیا کہ سوشل میڈیا کا بہت سے نوجوانوں کی صحت پر بہت بُرا اثر پڑ رہا ہے۔
”سوشل میڈیا کا کچھ بچوں اور نوجوانوں کو بہت فائدہ ہے۔ لیکن اِس بات کے بہت سے ثبوت ہیں کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت خطرے میں ہے۔“—سوشل میڈیا اینڈ یوتھ مینٹل ہیلتھ: دی یو ایس سرجن جنرل ایڈوائزری، 2023ء۔
وزارتِصحت کے اِس بیان میں کچھ ایسی تحقیق بھی شامل ہے جس سے یہ صاف پتہ چلتا ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا کے اِستعمال کے حوالے سے بہت محتاط رہنا چاہیے۔
12 سے 15 سال کے جو نوجوان ”دن میں 3 گھنٹے سے زیادہ دیر تک سوشل میڈیا اِستعمال کرتے ہیں، اُنہیں ذہنی مسائل کا خطرہ دُگنا ہو جاتا ہے۔ اِن میں ڈپریشن اور حد سے زیادہ پریشان ہونا شامل ہے۔“
14 سال کی عمر کے جو نوجوان سوشل میڈیا بہت زیادہ اِستعمال کرتے ہیں، ”اُنہیں اکثر اچھی نیند نہیں آتی، اُنہیں اِنٹرنیٹ پر ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، اُنہیں لگتا ہے کہ وہ اچھے نہیں دِکھتے، اُنہیں لگتا ہے کہ وہ کسی کام کے نہیں ہیں اور وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ اِن چیزوں کا لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کو زیادہ سامنا ہوتا ہے۔“
ماں باپ اپنے بچوں کو اِن خطروں سے کیسے بچا سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں خدا کے کلام میں بہت اچھے مشورے دیے گئے ہیں۔
ماں باپ کیا کر سکتے ہیں؟
فیصلہ آپ کریں۔ دیکھیں کہ سوشل میڈیا کو اِستعمال کرنے کے کون کون سے خطرے ہیں اور پھر فیصلہ کریں کہ آپ کے بچے کو سوشل میڈیا اِستعمال کرنا چاہیے یا نہیں۔
پاک کلام کا اصول: ”لڑکے کو اُس راہ پر چلنا سکھاؤ جس پر اُسے چلنا چاہیے۔“—اَمثال 22:6، ترجمہ نئی دُنیا۔
اگر آپ اپنے بچے کو سوشل میڈیا اِستعمال کرنے کی اِجازت دے دیتے ہیں تو خبردار رہیں کہ سوشل میڈیا پر بچوں کو کون سے خطروں کا سامنا ہو سکتا ہے اور اِس بات پر نظر رکھیں کہ آپ کا بچہ سوشل میڈیا پر کیا کر رہا ہے۔
اپنے بچے کو خطرناک معلومات سے بچائیں۔ اپنے بچے کو یہ پہچاننا سکھائیں کہ سوشل میڈیا پر کون سے باتیں خطرناک ہو سکتی ہیں اور وہ کیسے اُن سے بچ سکتا ہے۔
پاک کلام کا اصول: ”آپ میں حرامکاری اور کسی طرح کی ناپاکی یا لالچ کا ذکر تک نہ ہو ...۔ اِسی طرح آپ میں شرمناک حرکتیں، احمقانہ باتیں اور بےہودہ مذاق بھی نہ کیے جائیں۔“—اِفسیوں 5:3، 4۔
حد مقرر کریں۔ مثال کے طور پر اِس بات کا اصول بنائیں کہ آپ کا بچہ کب اور کتنی دیر کے لیے سوشل میڈیا پر جا سکتا ہے۔
پاک کلام کا اصول: ”اپنے چالچلن پر کڑی نظر رکھیں تاکہ آپ ... عقلمندوں کی طرح زندگی گزاریں اور اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کریں۔“—اِفسیوں 5:15، 16۔
وائٹبورڈ پر سبق والی ویڈیو ”سوشل نیٹورکنگ سائٹس کو سمجھداری سے اِستعمال کریں“ کے ذریعے اپنے بچے کو سمجھائیں کہ سوشل میڈیا کو اِستعمال کرنے کے حوالے سے حد مقرر کرنا لازمی کیوں ہے۔