خاص مہم
کرپٹ سیاستدان—خدا کی بادشاہت اِس حوالے سے کیا کرے گی؟
لوگ ایسے حکمران چاہتے ہیں جن پر وہ بھروسا کر سکیں کیونکہ وہ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ آ چُکے ہیں۔ کئی ملکوں میں سروے کے بعد 2023ء میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ سیاستدانوں پر سب سے کم بھروسا کرتے ہیں۔ a
خدا کے کلام میں ایک ایسی حکومت کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کے حکمران پر ہم پوری طرح بھروسا کر سکتے ہیں، جو ایماندار ہے اور جس میں کسی طرح کی کرپشن نہیں ہے۔ یہ حکومت خدا کی بادشاہت ہے اور اِس کے حکمران یسوع مسیح ہیں۔—یسعیاہ 9:7۔
یسوع مسیح نے اپنے کاموں سے ثابت کِیا ہے کہ اُنہیں دل سے لوگوں کی فکر ہے۔ (متی 9:35، 36) خدا کی بادشاہت کے بادشاہ کے طور پر وہ بہت جلد اُن لوگوں کو اِنصاف دِلائیں گے جو اُن کی حکمرانی کو قبول کرتے ہیں اور اُن کے لیے ایسا ماحول قائم کریں گے جہاں ہر طرف امن اور سکون ہوگا۔—زبور 72:12-14۔
a 2023ء ایڈلمن ٹرسٹ بیرومیٹر گلوبل رپورٹ۔