مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

یوکرین میں ہونے والی جنگ میں مذہب کا ہاتھ—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

یوکرین میں ہونے والی جنگ میں مذہب کا ہاتھ—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 غور کریں کہ یوکرین میں چل رہی جنگ کے بارے میں کچھ جانے مانے مذہبی رہنماؤں کا کیا کہنا ہے:‏

  •   ”‏روس کے آرتھوڈکس چرچ کے سربراہ پیٹریارک کِرل نے روس کے حملے کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ .‏.‏.‏ اُن کا چرچ ابھی بھی یوکرین کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلا رہا ہے اور صدر پوٹن اِن جھوٹی افواہوں کو جواز بنا کر جنگ کر رہے ہیں۔“‏—‏آن‌لائن اخبار ”‏ای‌یو آبزرور،“‏ 7 مارچ 2022ء۔‏

  •   ”‏پیٹریارک کِرل کا کہنا ہے کہ یوکرین پر حملہ کرنے سے اُن کا ملک ایک طرح سے گُناہ کے خلاف لڑ رہا ہے۔ یہ کہنے سے اُنہوں نے کھلم‌کُھلا روس کے حملے کو جائز قرار دیا ہے۔“‏—‏اےپی نیوز، 8 مارچ 2022ء۔‏

  •   ”‏یوکرین کے آرتھوڈکس چرچ کے بشپ میٹروپولیٹن ایپی‌فینیئس آف کیف نے پیر کے دن اُن لوگوں کو برکت دی جو روس کے حملہ‌آوروں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ .‏.‏.‏ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ روس کے فوجیوں کو مارنا کوئی گُناہ نہیں ہے۔“‏—‏اخبار ”‏یروشلیم پوسٹ،“‏ 16 مارچ 2022ء۔‏

  •   ”‏ہم [‏یوکرین کے چرچوں کی کونسل اور مذہبی تنظیمیں (‏یو سی سی آر او)‏]‏ یوکرین کے فوجیوں اور اُن سبھی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو ہمارے ملک کے لیے لڑ رہے ہیں۔ یوکرین کو بچانے کے لیے وہ جو بھی کوششیں کر رہے ہیں، اُس کے لیے ہماری دُعائیں اُن کے ساتھ ہیں۔“‏—‏یوسی‌سی‌آر او a کا بیان، 24 فروری 2022ء۔‏

 آپ کے خیال میں جو مذہب یسوع مسیح کی پیروی کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، کیا اُنہیں اپنے ارکان کی حوصلہ‌افزائی کرنی چاہیے کہ وہ جنگ میں لڑیں؟ خدا کے کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

صدیوں سے جنگوں میں مذہب کا کردار

 تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے مذہب ایک طرف تو امن کو بڑھاوا دیتے ہیں لیکن دوسری طرف وہ اِس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ جنگ لڑنے میں کوئی بُرائی نہیں، جنگ میں حصہ لینا اچھی بات ہے بلکہ جنگ لڑنا تو بہت ضروری ہے۔ سالوں سے یہوواہ کے گواہ اِن مذہبوں کا پردہ فاش کرتے آئے ہیں۔ غور کریں کہ اِس حوالے سے ہماری کتابوں اور رسالوں وغیرہ میں کیا بتایا گیا ہے:‏

  •   مضمون ”‏مذہب کے نام پر لڑی جانے والی جنگیں—‏ایک بڑا دھوکا“‏ میں بتایا گیا تھا کہ خدا اور مسیح کے نام پر خون کی جو ندیاں بہائی گئیں، اُس کے لیے رومن کیتھولک چرچ ذمے‌دار تھا۔—‏یہ مضمون انگریزی میں دستیاب ہے۔‏

  •   مضمون ”‏افریقہ میں کیتھولک چرچ“‏ میں بتایا گیا تھا کہ جب افریقہ میں قبیلوں کے بیچ جنگیں چھڑیں، یہاں تک کہ پورے کے پورے قبیلوں کو مٹانے کی کوشش کی گئی تو مذہب نے اِس خون‌خرابے کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کِیا۔—‏یہ مضمون انگریزی میں دستیاب ہے۔‏

  •   مضمون ”‏کیا مذہب ذمے‌دار ہے؟“‏ ”‏جنگوں میں مذہب کا کردار“‏ اور ”‏مذہب نے جنگ کی حمایت کی“‏ میں بتایا گیا تھا کہ جب دو ملکوں کے بیچ جنگیں ہوئیں تو کیتھولک، آرتھوڈکس اور پروٹسٹنٹ چرچ کے پادریوں نے دوسرے ملک میں رہنے والے اپنے ہی مذہب کے لوگوں سے جنگ لڑنے کا بڑھاوا دیا۔—‏یہ مضامین انگریزی میں دستیاب ہیں۔‏

کیا یسوع کی پیروی کرنے والے مذہبوں کو جنگ کی حمایت کرنی چاہیے؟‏

 یسوع مسیح نے کیا سکھایا:‏ ”‏اپنے پڑوسی سے اُسی طرح محبت کرو جس طرح تُم اپنے آپ سے کرتے ہو۔“‏ (‏متی 22:‏39‏)‏ ”‏اپنے دُشمنوں سے محبت کریں۔“‏—‏متی 5:‏44-‏47‏۔‏

 ذرا سوچیں:‏ یسوع مسیح نے لوگوں سے محبت کرنے کا حکم دیا تھا۔ اگر مذہبی رہنما دوسروں کی جان لینے کا بڑھاوا دیتے ہیں تو کیا وہ یہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ وہ یسوع کے اِس حکم پر عمل کر رہے ہیں؟ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے مضمون ”‏کیا اپنے دُشمنوں سے محبت رکھنا ممکن ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

 یسوع مسیح نے کیا سکھایا:‏ ”‏میری بادشاہت کا اِس دُنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر اِس کا دُنیا سے تعلق ہوتا تو میرے خادم لڑتے تاکہ مَیں یہودیوں کے حوالے نہ کِیا جاتا۔“‏ (‏یوحنا 18:‏36‏)‏ ”‏جو تلوار چلاتے ہیں، اُنہیں تلوار سے ہلاک کِیا جائے گا۔“‏—‏متی 26:‏47-‏52‏۔

 ذرا سوچیں:‏ اگر یسوع کے شاگردوں کو اُنہیں بچانے کے لیے نہیں لڑنا تھا تو کیا مسیحیوں کو کسی اَور وجہ سے لڑنا چاہیے؟‏

اُن مذہبوں کے ساتھ کیا ہوگا جو جنگ کو بڑھاوا دیتے ہیں؟‏

 پاک کلام سے پتہ چلتا ہے کہ خدا ایسے مذہبوں کو قبول نہیں کرتا جو یسوع کے پیروکار ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن اُن کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔—‏متی 7:‏21-‏23؛‏ طِطُس 1:‏16‏۔‏

  •   مکاشفہ کی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ خدا ایسے مذہبوں کو اُن سب کے خون کا ذمے‌دار ٹھہراتا ہے ”‏جنہیں بے‌رحمی سے مار ڈالا گیا۔“‏ (‏مکاشفہ 18:‏21،‏ 24‏)‏ یہ جاننے کے لیے کہ خدا ایسا کیوں کرتا ہے، مضمون ”‏مکاشفہ کی کتاب میں خدا کے دُشمنوں کے بارے میں کیا بتایا گیا ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

  •   یسوع مسیح نے بتایا کہ جس طرح ایک ایسے درخت کو ”‏کاٹ ڈالا جاتا ہے اور آگ میں پھینک دیا جاتا ہے،“‏ جو اچھا پھل نہیں لاتا اُسی طرح خدا اُن تمام مذہبوں کو تباہ کر دے گا جو بُرے کام کرتے ہیں۔—‏متی 7:‏15-‏20‏۔‏

Photo credits, left to right: Photo by Sefa Karacan/Anadolu Agency/Getty Images; Maxym Marusenko/NurPhoto via Getty Images

a یو سی سی آر او (‏یوکرین کے چرچوں کی کونسل اور مذہبی تنظیمیں)‏ میں 15 چرچ شامل ہیں جو آرتھوڈکس، گریک اور رومن کیتھولک، پروٹسٹنٹ اور ایونجیکل فرقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اِس میں یہودی اور مسلمان بھی شامل ہیں۔