مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے اپنے

یہوواہ کے اپنے
  1. 1.‏ ایسے لوگ کہاں اِس دُنیا میں

    جو بات اَن‌کہی بھی میرے دل کی سنیں؟‏

    میری تمنا تھی مل جائیں دوست ایسے

    جو وفادار ہوں اور بن جائیں اپنے

  2. 2.‏ رشتے قریبی پائے مَیں نے

    آخر ملی پیار کی گرمی اِس برفیلے جگ میں

    میری آرزو اب حقیقت بن گئی

    یاہ کے اپنوں میں مجھے جگہ اپنی ملی

    اِس باغ میں پھول ہیں رنگ‌برنگے، خوشبوئیں کئی

    بھائی اور بہن سبھی، شان اِس گلشن کی

    یاہ نے کی ہے باغبانی ہر کونے میں جگ کے

    ہے ناز ہم کھلے گلشن میں یہوواہ کے

  3. 3.‏ ہے پیار ہمارا یوں خوش‌گوار

    شبنم کی بوندوں جیسا یہ دل کو دے قرار

    ایسا ہے انوکھا پیار ہم لوگوں میں

    ملتی ہے خوشی کہ ہوئے یاہ کے اپنے

    ہاں، فضا پیار کی پھیلی اِس گلشن میں یاہ کے

    اِک ساتھ ہم کِھلتے اِس حسین باغیچے میں

  4. 4.‏ یاہ کی محبت ایسے کھینچتی ہمیں

    رہیں گے ہم اُسی کے چلتی جب تک سانسیں

    دوست یہوواہ کے سدا ہی جئیں گے

    تب سبھی ہوں گے،ہاں، یہوواہ کے اپنے

    ہوں گے سب یہوواہ کے اپنے،‏

    ہاں، اپنے

    ہاں، اپنے