گیت نمبر 130
دل سے معاف کریں
(زبور 86:5)
-
1. فدیے کی بِنا پر
گُناہ معاف کرتا ہے یاہ
ہاں، ہماری خاطر اُس نے
اپنا بیٹا دے دیا
گر ہم دل سے توبہ کریں
چھوڑیں غلط کاموں کو
تو وہ معاف کرے گا ہم کو
بڑا رحم دل ہے وہ
-
2. گر ہم معافی چاہیں
کریں معاف ہم دوسروں کو
اور ہمارے ہر ایک کام سے
سچا پیار بھی ظاہر ہو
دل میں تلخی ہم نہ پالیں
نفرت کریں نہ کبھی
عزت دوسروں کی ہم کریں
یہ ہے راہ محبت کی
-
3. معاف کرنے کی عادت
خود میں پیدا کریں ہم
اپنے دلوں سے محبت
ہونے نہ دیں کبھی کم
مہربانی سے پیش آئیں
ہم تمام اِنسانوں سے
یوں یہوواہ کی مثال پر
ہم سب عمل کریں گے
(متی 6:12؛ اِفس 4:32؛ کُل 3:13 کو بھی دیکھیں۔)