نکتہ 10
آواز میں اُتار چڑھاؤ لائیں
متی 20:31
خلاصہ: آواز کو اُونچا یا دھیما کرنے، لہجہ بدلنے اور تیز یا آہستہ بولنے سے اپنے خیالات کو واضح کریں اور سامعین کے احساسات کو اُبھاریں۔
پ کیا کر سکتے ہیں؟
-
آواز کو اُونچا یا دھیما کریں۔ اہم نکات کو نمایاں کرنے اور سامعین کو کچھ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی آواز کو اُونچا کریں۔ بائبل کے ایسے اِقتباسات کو پڑھتے وقت بھی اپنی آواز کو اُونچا کریں جن میں سزا کے پیغام درج ہیں۔ سامعین کے دل میں تجسّس پیدا کرنے یا خوف یا پریشانی جیسے احساسات کا اِظہار کرنے کے لیے اپنی آواز کو دھیما کریں۔
-
لہجہ بدلیں۔ فرق فرق جذبات اور احساسات جیسے کہ خوشی، جوش، غم، افسوس یا پریشانی کا اِظہار کرتے وقت اپنا لہجہ بدلیں۔
-
تیز یا آہستہ بولیں۔ خوشی کا اِظہار کرتے وقت تیز بولیں۔ اہم نکات پر بات کرتے وقت آہستہ بولیں۔