نکتہ 14
اہم نکات کو نمایاں کریں
عبرانیوں 8:1
خلاصہ: تقریر کے دوران سامعین کی مدد کریں کہ وہ آپ کی باتوں کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ یہ واضح کریں کہ ہر اہم نکتے کا آپ کے موضوع اور مقصد سے کیا تعلق ہے۔
آپ کیا کر سکتے ہیں؟
-
اپنے ذہن میں ایک مقصد رکھیں۔ اِس بات پر غور کریں کہ آیا آپ کی تقریر کا مقصد لوگوں کو معلومات دینا ہے، اُنہیں قائل کرنا ہے یا اُنہیں کچھ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ اِس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی بات کو آگے بڑھائیں۔ اِس بات کا خیال رکھیں کہ تمام اہم نکات کے ذریعے آپ اپنے مقصد کو حاصل کر سکیں۔
-
تقریر کے مرکزی خیال پر زور دیں۔ تقریر کے مرکزی خیال کو نمایاں کرنے کے لیے پوری تقریر کے دوران موضوع سے جُڑے الفاظ یا اِن کے مترادف الفاظ دُہرائیں۔
-
اہم نکات کو واضح اور سادہ انداز میں بیان کریں۔ صرف ایسے اہم نکات چُنیں جن کا تعلق آپ کے موضوع سے ہے اور جن کے ذریعے آپ مقررہ وقت میں مؤثر طریقے سے تعلیم دے سکتے ہیں۔ بہت زیادہ اہم نکات پر بات نہ کریں؛ ہر اہم نکتے کو واضح طور پر بیان کریں؛ ایک نکتے پر بات کرنے کے بعد تھوڑا وقفہ دیں اور پھر اگلے نکتے کی طرف بڑھیں۔