سبق 18
خدا کیساتھ ہمیشہ دوستی رکھیں!
دوست بنانے کیلئے کوشش کرنی پڑتی ہے؛ دوستی قائم رکھنے کیلئے بھی کوشش درکار ہے۔ خدا کا دوست بننے اور اس کیساتھ دوستی کو قائم رکھنے کیلئے آپ کی کوششیں بااجر ثابت ہوں گی۔ یسوع نے اپنے اوپر ایمان لانے والے لوگوں سے کہا تھا: ”سچائی تم کو آزاد کرے گی۔“ (یوحنا 8:32) اس کا کیا مطلب ہے؟
آپ اب بھی آزادی سے لطفاندوز ہو سکتے ہیں۔ آپ جھوٹی تعلیمات اور شیطان کے پھیلائے ہوئے جھوٹ سے آزاد ہو سکتے ہیں۔ آپ اُن لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر چھائی ہوئی مایوسی سے بھی چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں جو یہوواہ کو نہیں جانتے۔ (رومیوں 8:22) خدا کے دوست تو ”موت کے ڈر“ سے بھی آزاد ہیں۔—عبرانیوں 2:14، 15۔
آپ خدا کی نئی دُنیا میں آزادی سے لطفاندوز ہو سکیں گے۔ آپ مستقبل میں کیا ہی شاندار آزادی سے لطف اُٹھا سکیں گے! فردوسی زمین پر جنگ، بیماری اور جُرم سے بھی آزادی حاصل ہوگی۔ بھوکوافلاس سے آزادی۔ بڑھاپے اور موت سے آزادی۔ ڈر، ظلم اور ناانصافی سے آزادی۔ بائبل خدا کی بابت بیان کرتی ہے: ”تُو اپنی مٹھی کھولتا ہے اور ہر جاندار کی خواہش پوری کرتا ہے۔“—زبور 145:16۔
رومیوں 6:23) ذرا سوچیں کہ کبھی نہ ختم ہونے والی زندگی کا آپ کیلئے کیا مطلب ہوگا!
خدا کے دوست ابد تک زندہ رہیں گے۔ ہمیشہ کی زندگی ایک ایسی بیشقیمت بخشش ہے جو خدا اُن تمام لوگوں کو عطا کریگا جو اُس سے دوستی کے خواہاں ہیں۔ (آپ کے پاس بہت سے کام کرنے کے لئے وقت ہوگا۔ شاید آپ کوئی ساز بجانا سیکھنا چاہیں۔ یا شاید آپ تصاویر بنانا یا پھر بڑھئی کا کام سیکھنا چاہیں۔ شاید آپ جانوروں یا پودوں کی بابت سیکھنا پسند کریں۔ یا ممکن ہے آپ سیاحت کرنا اور مختلف ملکوں کی سیر کرنا اور لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہمیشہ کی زندگی اِن تمام کاموں کو ممکن بنائیگی!
آپ کے پاس بہت سے دوست بنانے کیلئے بھی وقت ہوگا۔ ابد تک زندہ رہنے سے آپ کے لئے بہت سے ایسے لوگوں کو جاننا ممکن ہوگا جو خدا کے دوست بن گئے ہیں۔ آپ اُن کی مہارتوں اور عمدہ خوبیوں سے واقف ہوں گے اور وہ بھی آپ کے دوست بن جائینگے۔ آپ اُن سے محبت کرینگے اور وہ آپ سے محبت کرینگے۔ (1-کرنتھیوں 13:8) کبھی ختم نہ ہونے والی زندگی آپ کو یہ موقع دے گی کہ زمین پر موجود تمام لوگوں کے دوست بن جائیں! سب سے بڑھ کر، وقت گزرنے کیساتھ ساتھ یہوواہ کیساتھ آپ کی دوستی اَور زیادہ مضبوط ہوتی جائے گی۔ دُعا ہے کہ خدا کے ساتھ آپ کی دوستی ہمیشہ قائم رہے!