سبق 5
خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے
فردوس اِس دُنیا کی مانند نہیں ہوگا جس میں ہم اب رہتے ہیں۔ خدا یہ نہیں چاہتا تھا کہ زمین مشکل، پریشانی اور دُکھ سے بھری ہو۔ مستقبل میں، خدا زمین کو فرودس بنا دیگا۔ فردوس کیسا ہوگا؟ آئیے دیکھیں بائبل کیا بیان کرتی ہے:
نیک لوگ۔ فردوس خدا کے دوستوں کا گھر ہوگا۔ وہ ایک دوسرے کے لئے اچھے کام کریں گے۔ وہ خدا کے راست معیاروں کے مطابق زندگی بسر کریں گے۔—امثال 2:21۔
خوراک کی فراوانی۔ فردوس میں خوراک کی کمی نہیں ہوگی۔ بائبل بیان کرتی ہے: ”زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج [یا خوراک] کی افراط ہوگی۔“—زبور 72:16۔
خوبصورت گھر اور پُرلطف کام۔ فردوسی زمین میں، ہر خاندان کا اپنا ذاتی گھر ہوگا۔ ہر شخص خوشیبخش کام کریگا۔—یسعیاہ 65:21-23۔
عالمگیر اَمن۔ پھر کبھی لوگ نہ تو لڑائی کرینگے اور نہ ہی جنگ میں مریں گے۔ خدا کا کلام بیان کرتا ہے: ”[خدا] . . . جنگ موقوف کراتا ہے۔“—اچھی صحت۔ بائبل وعدہ فرماتی ہے: ”[فردوس] کے باشندوں میں بھی کوئی نہ کہیگا کہ مَیں بیمار ہوں۔“ (یسعیاہ 33:24) کوئی لنگڑا یا اندھا یا بہرہ یا گونگا نہیں ہوگا۔—یسعیاہ 35:5، 6۔
دُکھدرد، رنجوالم اور موت کا خاتمہ۔ خدا کا کلام بیان کرتا ہے: ”اِسکے بعد نہ موت رہیگی اور نہ ماتم رہیگا۔ نہ آہونالہ نہ درد۔ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔“—مکاشفہ 21:4۔
بُرے لوگ ختم ہو جائینگے۔ یہوواہ وعدہ فرماتا ہے: ”شریر زمین پر سے کاٹ ڈالے جائینگے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جائینگے۔“—امثال 2:22۔
لوگ ایک دوسرے سے محبت اور احترام سے پیش آئینگے۔ پھر ناانصافی، ظلموستم، لالچ اور نفرت نہیں ہوگی۔ لوگ متحد ہو کر خدا کے راست معیاروں کے مطابق زندگی بسر کریں گے۔—یسعیاہ 26:9۔