سبق 7
ماضی سے ایک آگاہی
یہوواہ بدکار لوگوں کو فردوس کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دیگا۔ فردوس میں صرف اُسکے دوست ہی رہیں گے۔ بدکار لوگوں کا کیا ہوگا؟ اِس کا جواب حاصل کرنے کیلئے، نوح کی حقیقی سرگزشت پر غور کریں۔ نوح ہزاروں سال پہلے رہتا تھا۔ وہ نیک انسان ہمیشہ یہوواہ کی مرضی بجا لانے کی کوشش میں رہتا تھا۔ مگر زمین پر دوسرے لوگ بُرے کام کرتے تھے۔ لہٰذا یہوواہ نے نوح کو بتایا کہ وہ اِن تمام شریر لوگوں کو ختم کرنے کے لئے ایک طوفان لائے گا۔ اُس نے نوح کو ایک کشتی بنانے کا حکم دیا تاکہ جب طوفان آئے تو وہ اور اُسکا خاندان ہلاک نہ ہوں۔—پیدایش 6:9-18۔
نوح اور اُس کے خاندان نے کشتی بنائی۔ نوح نے لوگوں کو آگاہ کِیا کہ ایک طوفان آنے والا ہے مگر اُنہوں نے اُس کی بات پر کوئی دھیان نہ دیا۔ وہ بُرے کام کرتے رہے۔ جب کشتی مکمل ہو گئی تو نوح جانوروں کو کشتی کے اندر لے گیا اور وہ خود بھی اپنے خاندان کے ساتھ اندر چلا گیا۔ اس کے بعد یہوواہ نے ایک بہت بڑا طوفان برپا کِیا۔ 40 دن اور 40 رات بارش ہوتی رہی۔ زمین پر ہر طرف پانی ہی پانی نظر آتا تھا۔—پیدایش 7:7-12۔
پیدایش 7:22، 23) بائبل بیان کرتی ہے کہ ایک بار پھر ایسا وقت آ رہا ہے جب یہوواہ اُن لوگوں کو تباہوبرباد کرے گا جو راست کام کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ اچھے لوگوں کو تباہوبرباد نہیں کِیا جائے گا۔ وہ فردوسی زمین پر ابد تک زندہ رہیں گے۔—2-پطرس 2:5، 6، 9۔
تمام شریر لوگ مر گئے لیکن نوح اور اُس کا خاندان بچ گئے تھے۔ یہوواہ اُنہیں طوفان سے بچا کر بدکاری سے پاک زمین پر لے آیا۔ (آج کل بہت سے لوگ بُرے کام کرتے ہیں۔ دُنیا مسائل سے بھری پڑی ہے۔ یہوواہ لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے اپنے گواہوں کو بار بار بھیجتا ہے مگر بیشتر لوگ یہوواہ کی باتوں پر دھیان نہیں دینا چاہتے۔ وہ اپنے طریقے بدلنا نہیں چاہتے۔ خدا نیکوبد کی بابت جو کچھ فرماتا ہے وہ اُسے قبول کرنا نہیں چاہتے۔ اِن لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا وہ کبھی بدلینگے؟ بیشتر لوگ کبھی نہیں بدلیں گے۔ وہ وقت آنے والا ہے جب بدکار لوگوں کو برباد کر دیا جائے گا اور پھر اُنکا کوئی پتہ نہ ملیگا۔—زبور 92:7۔
زمین تباہ نہیں کی جائیگی؛ اسے فردوس بنا دیا جائے گا۔ جو لوگ خدا کے دوست بن جاتے ہیں وہ زمین پر ہمیشہ تک فردوس میں رہیں گے۔—زبور 37:29۔