باب نمبر ۱۱
فرشتے ہماری مدد کرتے ہیں
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”مَیں تو صرف اُس چیز پر ایمان رکھتا ہوں جسے مَیں دیکھ سکتا ہوں۔“ لیکن یہ بےوقوفی ہے۔ بہت سی ایسی چیزیں موجود ہیں جن کو ہم دیکھ نہیں سکتے۔ کیا آپ مجھے کسی ایسی چیز کی مثال دے سکتے ہیں؟ ......
ذرا اپنے ہاتھ پر پھونک ماریں۔ کیا آپ نے کچھ دیکھا ہے؟ ...... کیا آپ نے کچھ محسوس کِیا ہے؟ ...... آپ نے اُس ہوا کو محسوس کِیا جو آپ نے پھونکی تھی۔ لیکن آپ اُس ہوا کو دیکھ نہیں سکے، ہے نا؟ ......
ہم نے سیکھا ہے کہ ہم روحانی جسم کو نہیں دیکھ سکتے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کون روحانی جسم رکھتے ہیں؟ ...... یہوواہ خدا، یسوع مسیح اور فرشتے روحانی جسم رکھتے ہیں۔ کیا سب فرشتے اچھے ہیں؟ ...... بائبل میں بتایا گیا ہے کہ کچھ فرشتے بُرے بھی ہیں۔ ذرا مجھے بتائیں کہ آپ نے اُن کے بارے میں کیا سیکھا ہے۔ ......
اچھے اور بُرے فرشتے دونوں ہم سے زیادہ طاقتور ہیں۔ عظیم اُستاد یسوع مسیح فرشتوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے۔ زمین پر آنے سے پہلے وہ بھی ایک فرشتے تھے اور آسمان پر رہتے تھے۔ وہ تو کروڑوں فرشتوں کو جانتے تھے۔ کیا سب فرشتوں کے نام ہیں؟ ......
یاد ہے کہ چوتھے باب میں ہم نے سیکھا تھا کہ خدا نے ہر ستارے کو نام دیا ہے۔ اگر اُس نے ستاروں کو نام دیا ہے تو اُس نے ہر فرشتے کو بھی ضرور نام دیا ہوگا۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ فرشتے ایک دوسرے سے بات کر سکتے ہیں کیونکہ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ”فرشتوں کی زبانیں“ ہیں۔ (۱-کرنتھیوں ۱۳:۱) پر سوال یہ ہے کہ فرشتے ایک دوسرے سے کیا باتیں کرتے ہیں؟ کیا وہ ہمارے بارے میں باتیں کرتے ہیں؟ ......
بُرے فرشتے چاہتے ہیں کہ ہم خدا کا کہنا نہ مانیں۔ اِس لئے وہ ہمارے بارے میں یہ بات کرتے ہوں گے کہ وہ ہمیں کیسے اُکسا سکتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم بھی اُن کی طرح بُرے کام کریں تاکہ یہوواہ خدا
ہمیں پسند نہ کرے۔ آپ کے خیال میں کیا اچھے فرشتے بھی ہمارے بارے میں بات کرتے ہیں؟ ...... وہ بھی ہمارے بارے میں بات کرتے ہیں۔ وہ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں۔ خدا کے کچھ فرشتوں نے اُن لوگوں کی مدد کی جو یہوواہ خدا سے پیار کرتے تھے اور اُس کی خدمت کرتے تھے۔ آئیں، مَیں آپ کو اِن لوگوں کے بارے میں بتاؤں۔دانیایل خدا کے ایک نبی تھے۔ وہ شہر بابل میں رہتے تھے۔ اُس شہر کے بہت سے لوگ یہوواہ خدا سے محبت نہیں رکھتے تھے۔ اِن لوگوں نے ایک خاص قانون بنایا۔ قانون یہ تھا کہ جو کوئی یہوواہ خدا سے دُعا کرے گا، اُسے سخت سزا دی جائے گی۔ لیکن دانیایل پھر بھی خدا سے دُعا کرتے رہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ لوگوں نے دانیایل کے ساتھ کیا کِیا؟ ......
اُنہوں نے دانیایل کو شیروں کی ماند میں ڈلوا دیا۔ شیر بہت بھوکے تھے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پھر کیا ہوا؟ ...... دانیایل نے بتایا کہ ”میرے خدا نے اپنے فرشتے کو بھیجا اور دانیایل ۶:۱۸-۲۲۔
شیروں کے مُنہ بند کر دئے۔“ شیروں نے دانیایل کو کچھ نہیں کِیا۔ اِس سے ہم جان جاتے ہیں کہ فرشتے اُن لوگوں کی بڑے شاندار طریقے سے مدد کر سکتے ہیں جو یہوواہ خدا کی خدمت کرتے ہیں۔—آپ کو یاد ہے کہ ہم نے پطرس کے بارے میں سیکھا تھا۔ وہ یسوع مسیح کے دوست تھے۔ پطرس لوگوں کو یہ بتاتے تھے کہ یسوع مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔ کئی لوگوں کو یہ بات اچھی نہیں لگی۔ اِس لئے اُنہوں نے پطرس کو جیل میں قید کروا دیا۔ سپاہی، پطرس کی نگرانی کر رہے تھے تاکہ وہ جیل سے بھاگ نہ جائیں۔ آپ کے خیال میں پطرس کی مدد کون کر سکتا تھا؟ ......
پطرس جیل کی کوٹھڑی میں سو رہے تھے۔ وہ زنجیروں سے بندھے ہوئے تھے اور دو سپاہی اُن کے
دائیںبائیں بیٹھے پہرہ دے رہے تھے۔ بائبل میں لکھا ہے: ”یہوواہ کا ایک فرشتہ کوٹھڑی میں آیا۔ کوٹھڑی روشن ہو گئی۔ فرشتے نے پطرس کو چُھو کر جگایا اور کہا کہ جلدی سے اُٹھو۔“پطرس کی زنجیریں کُھل گئیں۔ فرشتے نے اُن سے کہا: ”جُوتی پہنو اور میرے ساتھ چلو۔“ سپاہی پطرس کو روک نہیں سکتے تھے کیونکہ فرشتہ اُن کی مدد کر رہا تھا۔ فرشتہ اور پطرس لوہے کے ایک پھاٹک تک پہنچے۔ پھر ایک بہت حیرانکُن بات ہوئی۔ پھاٹک خودبہخود کُھل گیا! لیکن فرشتے نے پطرس کو قید سے کیوں چھڑایا تھا؟ تاکہ پطرس لوگوں کو خدا کا پیغام سنا سکیں۔—اعمال ۱۲:۳-۱۱۔
آپ کے خیال میں کیا خدا کے فرشتے ہماری بھی مدد کر سکتے ہیں؟ ...... وہ ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ کیا اِس کا مطلب ہے کہ وہ ہمیں ہر طرح کی مشکل سے بچائیں گے؟ ...... اگر ہم کوئی بےوقوفی کریں گے تو فرشتے ہماری مدد نہیں کریں گے۔ کبھیکبھی ہم بےوقوفی نہیں کرتے لیکن پھر بھی ہم مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔ فرشتوں کو یہ حکم نہیں دیا گیا کہ وہ ہمیں ہر مشکل سے بچائیں۔ خدا نے اُن کو ایک خاص کام دیا ہے۔ آئیں، دیکھیں کہ یہ کون سا کام ہے۔
بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ایک فرشتہ دُنیا کے سب لوگوں کو خدا کی عبادت کرنے کو کہہ رہا ہے۔ (مکاشفہ ۱۴:۶، ۷) کیا یہ فرشتہ آسمان سے اُونچی آواز میں پکار رہا ہے تاکہ لوگ اُس کی بات سنیں؟ ...... فرشتہ ایسا نہیں کر رہا ہے۔ لیکن جب ہم دوسروں کو خدا کے بارے میں سکھاتے ہیں تو فرشتے ہماری مدد کرتے ہیں۔ فرشتے جانتے ہیں کہ کون سے لوگ خدا کے بارے میں سیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ خدا کے خادموں کے ذریعے اِن لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچاتے ہیں۔ اگر آپ بھی دوسروں کو خدا کا پیغام سنائیں گے تو فرشتے آپ کی مدد کریں گے۔
کئی لوگ خدا سے محبت نہیں رکھتے۔ وہ ہمیں خدا کا پیغام سنانے سے روکنا چاہتے ہیں۔ شاید وہ ہمیں جیل میں ڈال دیں۔ آپ کے خیال میں کیا فرشتے ہمیں بھی جیل سے چھڑائیں گے؟ ...... وہ ایسا کر تو سکتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ایسا نہیں کرتے۔
مثال کے طور پر ایک بار یسوع مسیح کے شاگرد پولس کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیکن فرشتوں نے اُن کو قید سے نہیں چھڑایا۔ پولس قیدی کے طور پر سمندری جہاز پر سفر کر رہے تھے۔ ایک دم سے بڑا زبردست طوفان آیا۔ ایک فرشتہ اعمال ۲۷:۲۳-۲۵۔
پولس کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اَے پولس! نہ ڈر۔ تُو ضرور قیصر کے سامنے حاضر ہوگا۔“ قیصر اُس وقت کا سب سے بڑا حکمران تھا۔ فرشتوں نے پولس کو قید سے نہیں چھڑایا تھا کیونکہ پولس کو قیصر کے سامنے حاضر ہونا تھا اور اُسے خدا کا پیغام سنانا تھا۔ فرشتے جانتے تھے کہ پولس کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔ اور فرشتوں نے اُن کی مدد کی۔ اگر ہم خدا کی خدمت کریں گے تو فرشتے ہماری بھی مدد کریں گے۔—بہت جلد وہ وقت آنے والا ہے جب خدا اپنے فرشتوں کے ذریعے بُرے لوگوں کو ختم کر دے گا۔ جو لوگ یہوواہ خدا کی عبادت نہیں کرتے، اُنہیں ہلاک کر دیا جائے گا۔ آجکل بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ”ہم فرشتوں پر ایمان نہیں رکھتے کیونکہ ہم اُنہیں دیکھ نہیں سکتے۔“ لیکن جب فرشتے بُرے لوگوں کو ختم کریں گے تو یہ لوگ بھی جان جائیں گے کہ فرشتے موجود ہیں۔—۲-تھسلنیکیوں ۱:۶-۸۔
جب خدا بُرے لوگوں کو ختم کرے گا تو ہمارے ساتھ کیا ہوگا؟ ...... اگر ہم یہوواہ خدا کی خدمت کریں گے تو فرشتے ہماری مدد کریں گے۔ آپ کے خیال میں ہم یہوواہ خدا کی خدمت کیسے کر سکتے ہیں؟ ...... ہم دوسروں کو خدا کا پیغام سنانے سے اُس کی خدمت کر سکتے ہیں۔
یہ دیکھنے کے لئے کہ فرشتے ہماری مدد کیسے کرتے ہیں، اِن آیتوں کو پڑھیں: زبور ۳۴:۷ (زبور ۳۳:۸، کیتھولک ترجمہ)؛ متی ۴:۱۱؛ متی ۱۸:۱۰؛ لوقا ۲۲:۴۳؛ اور اعمال ۸:۲۶-۳۱۔