مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

اِختتام

اِختتام

کیا آپ کو کبھی کبھار خوشی کے وہ لمحے یاد آتے ہیں جو آپ نے اپنے مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ گزارے تھے؟ شاید کوئی ایسا اِجلاس جس سے آپ کو بہت حوصلہ ملا؛ کوئی ایسا اِجتماع جس نے آپ کو جوش سے بھر دیا؛ کوئی ایسا شان‌دار واقعہ جو مُنادی کے کام میں پیش آیا یا پھر کسی بھائی یا بہن کے ساتھ ایسی بات‌چیت جس سے آپ کو بہت خوشی ملی؟ اگر ایسا ہے تو اِس کا مطلب ہے کہ آپ یہوواہ کو نہیں بھولے۔ اور یقین مانیں کہ یہوواہ بھی آپ کو نہیں بھولا۔ اُسے وہ وقت یاد ہے جب آپ وفاداری سے اُس کی خدمت کر‌تے تھے۔ اور وہ اب بھی یہی چاہتا ہے کہ آپ اُس کے پاس لو‌ٹ آئیں۔‏

وہ فرماتا ہے:‏ ”‏مَیں خود اپنی بھیڑوں کی تلاش کر‌وں گا اور اُن کو ڈھونڈ نکا‌لو‌ں گا۔ جس طرح چرواہا اپنے گلّہ کی تلاش کر‌تا ہے .‏ .‏ .‏ اُسی طرح مَیں اپنی بھیڑوں کو ڈھونڈوں گا اور اُن کو ہر جگہ سے جہاں وہ .‏ .‏ .‏ تتربتر ہو گئی ہیں چھڑا لاؤں گا۔“‏—‏حِزقیایل 34:‏11، 12‏۔‏