کیا مسیحیوں کے لیے حمل روکنے والی چیزیں اِستعمال کرنا جائز ہے؟
پاک کلام کا جواب
یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو بچے پیدا کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیا۔ اُن کے کسی شاگرد نے بھی اِس بارے میں کوئی ہدایت نہیں دی۔ پاک کلام میں بھی حمل روکنے سے واضح طور پر منع نہیں کِیا گیا۔ لہٰذا اِس معاملے پر پاک کلام کا یہ اصول لاگو ہوتا ہے: ”ہم سب کو خدا کے سامنے حساب دینا پڑے گا۔“—رومیوں 14:12۔
میاں بیوی خود یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ بچے پیدا کریں گے یا نہیں۔ وہ یہ فیصلہ بھی کر سکتے ہیں کہ وہ کب اور کتنے بچے پیدا کریں گے۔ اگر میاں بیوی حمل روکنے والی کوئی ایسی چیز اِستعمال کرتے ہیں جس سے اُن کا بچہ ضائع نہیں ہوگا تو یہ اُن کا اپنا فیصلہ ہے اور وہ اِس کے ذمےدار ہیں۔ کسی کو بھی اُن پر نکتہچینی نہیں کرنی چاہیے۔—رومیوں 14:4، 10-13۔