مسیح کے بارے میں جو پیشگوئیاں کی گئیں، کیا اُن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یسوع ہی مسیح تھے؟
پاک کلام کا جواب
جی ہاں۔ جب یسوع زمین پر تھے تو اُن پر وہ بہت سی پیشگوئیاں پوری ہوئیں جو ”ممسوح فرمانروا“ یعنی مسح کیے ہوئے رہنما کے بارے میں تھیں۔ اِس رہنما نے ”دُنیا کا نجاتدہندہ“ بننا تھا۔ (دانیایل 9:25؛ 1-یوحنا 4:14) یسوع کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے بعد بھی اُن پر وہ پیشگوئیاں پوری ہوتی رہیں جو مسیح کے بارے میں کی گئی تھیں۔
لفظ ”مسیح“ کا کیا مطلب ہے؟
لفظ ”مسیح“ کے لیے عبرانی اور یونانی زبان میں جو الفاظ اِستعمال ہوئے ہیں، اُن دونوں کا مطلب ہے: ”مسح کِیا ہوا۔“ لہٰذا ”یسوع مسیح“ کا مطلب ہے: ”یسوع جنہیں مسح کِیا گیا۔“
قدیم زمانے میں جب کسی شخص کو کسی خاص عہدے پر مقرر کِیا جاتا تھا تو اکثر اُسے مسح کرنے کے لیے اُس کے سر پر تیل ڈالا جاتا تھا۔ (احبار 8:12؛ 1-سموئیل 16:13) خدا نے یسوع کو مسیح کے طور پر مقرر کِیا جو کہ ایک بہت ہی خاص عہدہ تھا۔ (اعمال 2:36) البتہ خدا نے یسوع کو تیل سے نہیں بلکہ اپنی پاک روح سے مسح کِیا۔—متی 3:16۔
مسیح کے بارے میں جو پیشگوئیاں کی گئیں، کیا وہ ایک سے زیادہ لوگوں پر پوری ہونی تھیں؟
نہیں۔ جس طرح ایک شخص کی اُنگلیوں کے نشان سے صرف اُسی کی پہچان ہوتی ہے اُسی طرح بائبل میں مسیح کے بارے میں جو پیشگوئیاں کی گئیں، وہ صرف ایک ہی شخص پر پوری ہونی تھیں۔ لیکن پاک کلام میں اِس بات سے آگاہ کِیا گیا ہے کہ ”جھوٹے مسیح اور جھوٹے نبی اُٹھ کھڑے ہوں گے اور بڑے بڑے معجزے اور نشانیاں دِکھا کر چُنے ہوئے لوگوں کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے۔“—متی 24:24۔
کیا مسیح مستقبل میں ظاہر ہوگا؟
نہیں۔ پاک کلام میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ مسیح بنیاِسرائیل کے بادشاہ داؤد کی اولاد سے ہوگا۔ (زبور 89:3، 4) البتہ یہودی خاندانوں کے نسبنامے غالباً اُس وقت تباہ ہو گئے جب رومی فوج نے 70ء میں یروشلیم پر حملہ کِیا۔ a اُس کے بعد سے کسی بھی شخص کے لیے یہ ثابت کرنا ناممکن ہو گیا کہ آیا اُس کا تعلق داؤد کے شاہی گھرانے سے ہے یا نہیں۔ لیکن یسوع مسیح کے زمانے میں اِن نسبناموں کے ریکارڈ موجود تھے۔ اِسی لیے یسوع کے دُشمن تک اُن کی اِس بات پر اُنگلی نہیں اُٹھا سکتے تھے کہ وہ داؤد کی اولاد سے ہیں۔—متی 22:41-46۔
پاک کلام میں مسیح کے بارے میں کتنی پیشگوئیاں کی گئی ہیں؟
یہ بات ٹھیک طور سے نہیں کہی جا سکتی کہ پاک کلام میں مسیح کے بارے میں کُل کتنی پیشگوئیاں کی گئی ہیں۔ اِس کی ایک وجہ یہ ہے کہ بائبل میں مسیح کے حوالے سے جو پیشگوئیاں کی گئی ہیں، اُنہیں گننے کا طریقہ فرق فرق ہے۔ مثال کے طور پر یسعیاہ 53:2-7 میں مسیح کے بارے میں مختلف باتیں بتائی گئی ہیں۔ کچھ اِسے ایک پیشگوئی خیال کرتے ہیں جبکہ کچھ اِسے الگ الگ پیشگوئیوں کے طور پر گنتے ہیں۔
مسیح کے بارے میں کی گئی کچھ پیشگوئیاں جو یسوع پر پوری ہوئیں
پیشگوئی |
یہاں لکھی ہے |
تکمیل |
---|---|---|
وہ ابراہام کی نسل سے آئے گا |
||
وہ ابراہام کے بیٹے اِضحاق کی اولاد سے ہوگا |
||
وہ اِسرائیل کے قبیلے یہوداہ سے ہوگا |
||
اُس کا تعلق بادشاہ داؤد کے شاہی گھرانے سے ہوگا |
||
وہ ایک کنواری لڑکی سے پیدا ہوگا |
||
اُس کی پیدائش بیتلحم میں ہوگی |
میکاہ 5:2 |
|
اُس کا نام عمانوئیل رکھا جائے گا b |
||
غریب گھرانے میں پرورش |
||
اُس کی پیدائش کے بعد چھوٹے لڑکوں کو قتل کر دیا جائے گا |
یرمیاہ 31:15 |
|
اُسے مصر سے بلایا جائے گا |
ہوسیع 11:1 |
|
وہ ناصری کہلائے گا c |
||
ایک شخص اُس کے لیے راہ تیار کرے گا |
ملاکی 3:1 |
|
وہ 29ء میں مسیح کے طور پر مسح کِیا جائے گا d |
دانیایل 9:25 |
|
خدا اُسے اپنا بیٹا کہے گا |
||
اُس کے دل میں خدا کے گھر کے لیے جوش بھڑک اُٹھے گا |
||
وہ دوسروں کو خوشی کی خبر دے گا |
||
اُس کے مُنادی کرنے کی وجہ سے گلیل کے لوگوں پر بڑی روشنی چمکے گی |
||
وہ موسیٰ کی طرح معجزے کرے گا |
اِستثنا 18:15 |
|
وہ موسیٰ کی طرح لوگوں کو خدا کی باتیں بتائے گا |
اِستثنا 18:18، 19 |
|
وہ بہت سے بیماروں کو شفا دے گا |
||
وہ اپنی بڑائی نہیں کرے گا |
||
وہ تکلیف میں مبتلا لوگوں کے لیے ہمدردی ظاہر کرے گا |
||
وہ خدا کے اِنصاف کو ظاہر کرے گا |
||
وہ لوگوں کو بہترین مشورے دے گا |
||
وہ خدا کا نام ظاہر کرے گا |
||
وہ مثالوں کے ذریعے تعلیم دے گا |
||
وہ رہنما ہوگا |
دانیایل 9:25 |
|
بہت سے لوگ اُس پر ایمان نہیں لائیں گے |
||
بہت سے لوگ اُس سے ٹھوکر کھائیں گے |
||
لوگ اُسے قبول نہیں کریں گے |
||
اُس سے بِلاوجہ نفرت کی جائے گی |
||
وہ گدھی کے بچے پر سوار ہو کر بڑی شان سے یروشلیم میں داخل ہوگا |
زکریاہ 9:9 |
|
بچے اُس کی بڑائی کریں گے |
||
وہ یہوواہ کے نام سے آئے گا |
||
اُس کا ایک بھروسےمند دوست اُسے دھوکا دے گا |
||
اُسے 30 سِکوں کے لیے دُشمنوں کے ہاتھ بیچا جائے گا e |
زکریاہ 11:12، 13 |
|
اُس کے دوست اُسے چھوڑ کر بھاگ جائیں گے |
زکریاہ 13:7 |
|
جھوٹے گواہ اُس کے خلاف گواہی دیں گے |
||
وہ اپنے مخالفوں کے اِلزامات کا کوئی جواب نہیں دے گا |
||
اُس پر تھوکا جائے گا |
||
اُس کے سر پر مارا جائے گا |
میکاہ 5:1 |
|
اُسے کوڑے لگوائے جائیں گے |
||
وہ اپنے دُشمنوں کی مار کا جواب نہیں دے گا |
||
حکمران اُس کے خلاف سازش کریں گے |
||
اُس کے ہاتھوں اور پیروں میں کیل ٹھونک کر اُسے سُولی دی جائے گی |
||
لوگ اُس کے کپڑوں پر قُرعہ ڈالیں گے |
||
اُسے گُناہگاروں میں شمار کِیا جائے گا |
||
اُس کی بےعزتی کی جائے گی |
||
وہ گُناہگار اِنسانوں کے لیے تکلیف سہے گا |
||
موت کی گھڑی میں خدا اُسے اُس کے حال پر چھوڑ دے گا |
||
اُسے سرکہ اور کڑوی مے دی جائے گی |
||
مرنے سے پہلے اُسے پیاس محسوس ہوگی |
||
وہ اپنا دم خدا کے سپرد کر دے گا |
||
وہ اپنی جان دے دے گا |
||
وہ گُناہوں کو مٹانے کے لیے فدیہ ادا کرے گا |
||
اُس کی ایک بھی ہڈی توڑی نہیں جائے گی |
||
اُس کے جسم کو چھیدا جائے گا |
زکریاہ 12:10 |
|
اُس کی قبر دولتمند لوگوں کی قبروں میں ہوگی |
||
خدا اُسے مُردوں میں سے زندہ کرے گا |
||
غدار رسول کی جگہ کسی اَور کو رسول بنایا جائے گا |
||
وہ خدا کے دہنے ہاتھ بیٹھے گا |
a میکلنٹاک اور سٹرانگ کا ”سائیکلوپیڈیا“ میں لکھا ہے: ”اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہودی قبیلوں اور خاندانوں کے ریکارڈ یروشلیم کی تباہی کے وقت تباہ ہوئے تھے نہ کہ اِس سے پہلے۔“
b عبرانی نام ”عمانوئیل“ کا مطلب ہے: ”خدا ہمارے ساتھ ہے“ جو کہ مسیح کے طور پر یسوع کے کردار پر پورا اُترا۔ یسوع نے زمین پر جو کام کیے، اُن سے یہ ثابت ہوا کہ خدا اپنے بندوں کے ساتھ ہے۔—لُوقا 2:27-32؛ 7:12-16۔
c لفظ ”ناصری“ شاید اُس عبرانی لفظ سے آیا ہے جس کا مطلب ہے: ”شاخ۔“
d اِس بارے میں مزید جاننے کے لیے کہ بائبل میں یہ کیسے ظاہر کِیا گیا ہے کہ مسیح 29ء میں آئے گا، مضمون ”مسیحا کے آنے کے بارے میں دانیایل نبی کی پیشینگوئی“ کو دیکھیں۔
e یہ پیشگوئی زکریاہ کی کتاب میں ملتی ہے۔ لیکن متی نے اپنی اِنجیل میں کہا کہ ’یرمیاہ نبی کی بات پوری ہوئی۔‘ (متی 27:9) لگتا ہے کہ یرمیاہ کی کتاب کو کبھی کبھی بائبل کے اُس حصے میں پہلے گنا جاتا تھا جسے ”نبیوں کی صحیفے“ کہا جاتا تھا۔ (لُوقا 24:44) لہٰذا متی نے جب ”یرمیاہ“ کا حوالہ دیا تو لگتا ہے کہ وہ نبیوں کی تمام کتابوں کا ذکر کر رہے تھے جن میں زکریاہ کی کتاب بھی شامل تھی۔