مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏

 بائبل کورس کیسے کرایا جاتا ہے؟‏

 یہوواہ کا ایک گواہ بائبل کے فرق فرق موضوعات پر آپ سے بات‌چیت کرے گا۔ کتاب ‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس‏“‏ کے ذریعے آپ آہستہ آہستہ بائبل کی تعلیم حاصل کریں گے اور یہ بھی سیکھیں گے کہ اِس سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ اَور جاننے کے لیے اِس ویڈیو کو دیکھیں۔‏

 کیا مجھے اِس کورس کے لیے کوئی فیس دینی پڑے گی؟‏

 نہیں۔ ہم یسوع مسیح کی اُس ہدایت پر عمل کرتے ہیں جو اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو دی۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏آپ نے مُفت پایا ہے اِس لیے مُفت دیں۔“‏ (‏متی 10:‏8‏)‏ بائبل کورس کرانے والے اُستاد کوئی معاوضہ نہیں لیتے اور آپ بائبل اور کتاب ‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏“‏ بھی مُفت حاصل کر سکتے ہیں۔‏

 یہ کورس کتنی دیر کا ہے؟‏

 اِس کورس میں 60 سبق ہیں۔ یہ آپ پر ہے کہ آپ اِنہیں کتنی جلدی ختم کرتے ہیں۔ بہت سے طالبِ‌علم ہفتے میں ایک یا اِس سے زیادہ سبق مکمل کرتے ہیں۔‏

 اِس کورس کو شروع کرنے کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا؟‏

  1.  1.‏ آن‌لائن فارم پُر کریں۔‏ ہم آپ کی معلومات کو صرف آپ سے رابطہ کرنے اور آپ کی درخواست پوری کرنے کے لیے اِستعمال کریں گے۔‏

  2.  2.‏ یہوواہ کا ایک گواہ آپ سے رابطہ کرے گا۔‏ وہ آپ کو بتائے گا کہ یہ کورس کیسے کرایا جاتا ہے اور اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہوگا تو وہ اُس کا بھی جواب دے گا۔‏

  3.  3.‏ آپ اور آپ کا اُستاد مل کر طے کریں گے کہ آپ کیسے اور کتنی دیر کے لیے بائبل کورس کریں گے۔‏ یہ کورس آمنے سامنے بیٹھ کر کِیا جا سکتا ہے یا فون، ویڈیو کال، خط یا ای‌میل کے ذریعے کِیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر ایک سبق کو مکمل کرنے میں ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے لیکن آپ کی سہولت کے مطابق اِس میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔‏

 کیا مَیں شروع میں بس دیکھنے کے لیے بائبل کورس کر سکتا ہوں؟‏

 جی۔ اِس کے لیے آن‌لائن فارم پُر کریں۔ پھر جب یہوواہ کا کوئی گواہ آپ سے رابطہ کرے گا تو آپ اُسے بتا سکتے ہیں کہ آپ بس یہ دیکھنے کے لیے بائبل کورس کرنا چاہتے ہیں کہ یہ آپ کو اچھا لگتا ہے یا نہیں۔ وہ آپ کو کتاب ‏”‏اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏بائبل کورس کے لیے اِبتدائی سبق‏“‏ سے بائبل کورس شروع کرائے گا جس میں تین سبق ہیں۔ اِس طرح آپ دیکھ سکیں گے کہ آپ کو یہ کورس اچھا لگتا ہے یا نہیں۔‏

 اگر مَیں بائبل کورس کرتا ہوں تو کیا مجھے یہوواہ کا گواہ بننا پڑے گا؟‏

 نہیں۔ یہوواہ کے گواہ خوشی سے لوگوں کو بائبل کی تعلیم دیتے ہیں لیکن وہ کسی کو یہوواہ کا گواہ بننے پر مجبور نہیں کرتے۔ اِس کی بجائے ہم نرمی اور احترام سے بائبل کی تعلیم دیتے ہیں اور اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہیں کہ ہر شخص کو خود یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ کیا مانے گا اور کیا نہیں۔—‏1-‏پطرس 3:‏15‏۔‏

 کیا مَیں اپنی بائبل اِستعمال کر سکتا ہوں؟‏

 جی۔ آپ بائبل کا کوئی بھی ترجمہ اِستعمال کر سکتے ہیں۔ ہم ‏”‏کتابِ‌مُقدس—‏ترجمہ نئی دُنیا“‏ اِستعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ زیادہ صحیح اور آسان ہے۔ لیکن ہم اِس بات کو بھی سمجھتے ہیں کہ بہت سے لوگ وہ ترجمہ اِستعمال کرنا چاہتے ہیں جو وہ پہلے سے اِستعمال کر رہے ہیں۔‏

 کیا مَیں دوسروں کو اِس کورس میں شامل کر سکتا ہوں؟‏

 جی۔ آپ اپنے گھر والوں یا دوستوں کو بائبل کورس کے لیے بُلا سکتے ہیں۔‏

 اگر مَیں پہلے یہوواہ کے گواہوں سے بائبل کورس کر چُکا ہوں تو کیا مَیں دوبارہ بائبل کورس کر سکتا ہوں؟‏

 جی۔ شاید آپ کو بائبل کورس کرنے کا پہلے سے زیادہ مزہ آئے کیونکہ اب ہم بائبل کورس کے لیے جو کتاب اِستعمال کر رہے ہیں، اُسے لوگوں کی آج‌کل کی ضرورت کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ اِس میں زیادہ تصویریں اور ویڈیوز ہیں اور اِسے اِس طرح سے تیار کِیا گیا ہے کہ لوگوں سے زیادہ بات‌چیت کی جا سکے۔‏

 کیا مَیں کسی اُستاد کے بغیر خود یہ کورس کر سکتا ہوں؟‏

 جی۔ زیادہ‌تر لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ کسی اُستاد کی مدد سے زیادہ اچھی طرح سیکھ سکتے ہیں جبکہ کچھ شروع میں کسی اُستاد کی مدد کے بغیر خود بائبل کورس کرنا پسند کرتے ہیں۔ ہماری ویب‌سائٹ کے حصے ”‏پاک کلام کو سمجھنے کے لیے سہولتیں‏“‏ پر کافی ایسی چیزیں دی گئی ہیں جن کے ذریعے آپ کسی اُستاد کی مدد کے بغیر بائبل کورس کر سکتے ہیں۔ یہ سب سہولتیں مُفت ہیں۔ اِس حصے میں موجود سہولتیں یہ ہیں:‏