واروِک کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (جنوری سے اپریل 2015ء)
اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ جنوری سے اپریل 2015ء تک یہوواہ کے گواہوں کے نئے مرکزی دفتر کا کام کہاں تک پہنچا۔
2 جنوری 2015ء—گاڑیوں کی ورکشاپ
ہیرلڈ کورکن جو کہ یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کی اِشاعت کی کمیٹی کے مددگار ہیں، ورکشاپ میں کام کرنے والوں کے لیے ایک تقریر پیش کر رہے ہیں جس کا عنوان ہے: ”اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اِستعمال کریں۔“ واروِک میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اکثر ایسی تقریروں کا بندوبست کِیا جاتا ہے۔
14 جنوری 2015ء—دفتروں کی عمارت
زیرِتعمیر عمارت پلاسٹک کی شیٹوں سے ڈھکی ہوئی ہے تاکہ کارکُن سردی میں بھی کام جاری رکھ سکیں۔ اِس عمارت میں کھانے کا ہال، باورچی خانہ، لانڈری اور ایک چھوٹا سا ہسپتال ہوگا۔
16 جنوری 2015ء—رہائشی عمارت (ڈی)
الیکٹریشن بجلی کی تاریں بچھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رہائشی عمارتوں میں 40 ہزار فٹ (12 ہزار میٹر) تاریں پہلے ہی سے بچھائی جا چکیُ ہیں۔ واروِک میں جگہ خریدنے کے فوراً بعد ہی یہاں بجلی کا کام شروع کر دیا گیا تھا اور یہ کام عمارتوں کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
16 جنوری 2015ء—رہائشی عمارت (اے)
ایک کارکُن پانی کو روکنے والی ٹیپ بالکنی کے کناروں پر لگا رہا ہے۔ سب سے اُوپر والی منزل کی بالکنیوں پر ایک ایسا کیمیکل لگایا گیا ہے جو سُوکھنے کے بعد جم جاتا ہے اور جس میں سے پانی نہیں رِستا۔
23 جنوری 2015ء—رہائشی عمارت (اے)
ایک باپ اور بیٹی بجلی کی تاریں لگا رہے ہیں جن کے ذریعے سب کمروں میں بجلی پہنچے گی۔
6 فروری 2015ء—گاڑیوں کی ورکشاپ
کارکُن عارضی طور پر بنائے گئے ہال میں کھانا کھا رہے ہیں۔ ہر روز 2000 سے زیادہ لوگوں کے لیے دوپہر کا کھانا بنایا جاتا ہے۔
12 فروری 2015ء—ورکشاپس/رہائشیوں کے لیے پارکنگ
ورکشاپس کا فرش بنانے کے لیے سریا بچھایا جا رہا ہے۔
12 فروری 2015ء—رہائشی عمارت (سی)
بچوں کی طرف سے بھیجے گئے خط جن میں کارکنوں کا شکریہ ادا کِیا گیا ہے۔ بہت سے رضاکار تھوڑی مُدت کے لیے کام کرنے آتے ہیں۔ ہر ہفتے تقریباً 500 رضاکار آتے ہیں۔ فروری کے مہینے میں ہر روز تقریباً 2500 رضاکار کام کرنے آئے۔
24 فروری 2015ء—تعمیراتی سائٹ
تعمیراتی کام تقریباً 60 فیصد مکمل ہو چُکا ہے۔ جنوری سے اپریل 2015ء کے دوران رہائشی عمارتوں کا ڈھانچا اور دفتروں کی عمارت کا سٹیل سے بنا ڈھانچا مکمل ہو گیا تھا۔ اِسی عرصے کے دوران کارکنوں نے ورکشاپس بنانے کے لیے کنکریٹ کی سلیبوں سے دیواریں کھڑی کیں، رہائشی عمارتوں کو ملانے کے لیے راستے بنائے اور جھیل پر بنے ہوئے ڈیم کو دوبارہ سے اِستعمال کے قابل بنانا۔
25 فروری 2015ء—دفتروں کی عمارت
عمارت کے اِس حصے سے سیڑھیاں گزرتی ہیں۔ پانچ منزلہ عمارت کے اِس حصے کا ڈھانچا بنانے کے لیے باہر سے ٹھیکےدار بلائے گئے جبکہ کنکریٹ یہوواہ کے گواہوں نے خود ڈالی۔
26 فروری 2015ء—ورکشاپس/رہائشیوں کے لیے پارکنگ
سخت سردی کے دوران پہلی منزل کا فرش بنانے کے لیے سریا ڈالا جا رہا ہے۔ جنوری اور مارچ کے دوران واروِک میں تقریباً 127 سینٹی میٹر (50 اِنچ) تک برف پڑی۔ برف کو ہٹانے والے کارکنوں نے اُس جگہ کو صاف رکھا جہاں کام ہو رہا تھا۔ کارکنوں کے لیے کچھ کمروں میں ہیٹر لگائے گئے جہاں وہ تھوڑی دیر کے لیے آرام کر سکتے تھے۔
12 مارچ 2015ء—عوامی پارکنگ
چھتوں کے تیارشُدہ ڈھانچوں پر دھات کی چادریں بچھائی جا رہی ہیں۔ اپریل کے آخر تک زیادہ تر رہائشی عمارتوں پر چھتیں ڈال دی گئی تھیں۔ جون کے وسط تک رہائشی عمارت بی کی چھت مکمل ہو گئی تھی۔
18 مارچ 2015ء—ورکشاپس/رہائشیوں کے لیے پارکنگ
ایک کرین سے رہائشی عمارت بی کا منظر
18 مارچ 2015ء—ورکشاپس/رہائشیوں کے لیے پارکنگ
پلمبر رہائشیوں کے لیے بنائی گئی پارکنگ میں کھڑے ہو کر نقشے دیکھ رہے ہیں۔ پورے تعمیراتی پراجیکٹ کے لیے 3400 سے زیادہ نقشے تیار کر کے اُن کے مطابق کام کِیا جا رہا ہے۔
23 مارچ 2015ء—دفتروں کی عمارت
کارکُن ایک لفٹ کے ذریعے عمارت پر پلاسٹک کی شیٹ لگا رہے ہیں تاکہ یہ محفوظ رہے۔ کارکنوں کو لفٹیں اور دیگر اوزار اِستعمال کرنے کی پوری تربیت دی جاتی ہے۔ اُنہیں گِرنے سے بچنے کی تدابیر سکھانے کے ساتھ ساتھ سانس لینے والے آلے اور مختلف طرح کی لفٹوں کو اِستعمال کرنا سکھایا جاتا ہے۔
30 مارچ 2015ء—تعمیراتی سائٹ
مغرب کی طرف سے رہائشی عمارتوں کا منظر۔ اپریل کے آخر تک رہائشی عمارت اے، بی اور ڈی (جو کہ تصویر میں نظر آ رہی ہیں) میں بجلی اور پلمبنگ کا کام اور ہیٹر لگانے کا کام کِیا جا رہا تھا۔ اِسی دوران رہائشی عمارت سی (جو کہ تصویر میں نہیں ہے) میں پلستر اور رنگ روغن کرنے اور ٹائلیں لگانے کا کام شروع ہوا۔
15 اپریل 2015ء—رہائشی عمارت (بی)
دو کارکُن ایک لفٹ کے ذریعے دیواروں پر ایک ایسے کیمیکل کی تہہ چڑھا رہے ہیں جس سے دیواروں میں نمی نہیں آتی۔ ہر رہائشی عمارت پر یہ تہہ چڑھانے میں تقریباً دو مہینے لگے۔
27 اپریل 2015ء—دفتروں کی عمارت
کارکُن گرینائٹ پتھر سے دیوار بنا رہے ہیں۔ عمارت کے اِس حصے میں باہر سے آنے والا سامان رکھا جائے گا۔ اِس کے علاوہ یہاں دفتروں کی دیکھ بھال کرنے والا عملہ بھی ہوگا۔
30 اپریل 2015ء—تعمیراتی سائٹ
ایک غوطہ خور جھیل میں پائپ کا پُرانا والو اُتار کر نیا لگا رہا ہے۔ ایک بٹن دبانے سے جھیل میں پانی کی سطح کو کم کِیا جا سکتا ہے تاکہ طوفان وغیرہ کی صورت میں جھیل میں پانی کی سطح بلند نہ ہو۔